
واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے۔
واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر ڈوناٹ ڈسٹرب بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد کسی ضروری کام میں مصروف صارفین کی توجہ مس کالز سے بھٹکنے سے بچانا ہے۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق ڈوناٹ ڈسٹرب ان ایبل کرنے پر آنے والی کالز میوٹ ہوجائیں گی۔

ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
یاد رہے کہ واٹس ایپ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ایک گروپ میں 1024 اراکین کو شامل کرنا ممکن ہوگا، اور واٹس ایپ کی جانب سے اس نئے فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں کچھ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

 
 
 
 
